کیلیفورنیا۔۔۔۔دنیا کی سب سے بڑی خلائی دوربین اگلے سال 2018تک کام کرنا شروع کردیگی۔اس کے نتیجے میں سائنسداں یہ بھی معلوم کرسکیں گے کہ آیا دوسرے سیاروں میں کسی قسم کی خلائی مخلوق پائی جاتی ہے؟ سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس دوربین کے نتیجے میں کائنات کی پُراسراریت کے بارے میں بھی کچھ معلومات مل سکیں گی۔’’سپر ہبل‘‘نامی دوربین دنیا کی انتہائی جدید شکل کی ہے اور اس سے سائنسدانوں کو 13.5 ارب سال پیچھے جھانکنے کا بھی موقع ملے گا اور یہ معلوم کرسکیں گے کہ ستارے اور کہکشائیں کس طرح وجود میں آئیں۔ناسا نے اب اس دور بین کے ساتھ مواصلاتی رابطہ جوڑنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔