Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ اسپتال کی تزئین نو، 2ہزار بستروں کی گنجائش

حیدرآباد- - - - - حیدرآباد کے سب سے بڑے عثمانیہ اسپتال کی تزئین نو کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ یہ تزئین نو کارپوریٹ طرز کی ہوگی ۔حکومت ساتھ ہی 13ہزارمربع فٹ کی2 عمارتوںکی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے جس میں 2ہزار بستروں کی گنجائش رہے گی۔اندرون ایک سال ان عمارتوں کی تعمیر عصری تکنیک کے ساتھ عمل میں لائی جائیگی اور یہاں عصری طبی آلات بھی ہوں گے ۔ عثمانیہ اسپتال جس کی تعمیر حیدرآباد ریاست کے آخری نظام نواب میرعثمان علی خان کے دور میں ہوئی تھی ، مریضوں کی بڑھتی تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہورہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔موجودہ طورپر اس اسپتال میں 1168بستر ہیں جو مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ناکافی ہورہے ہیں۔اس طرح مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے مزید 2ہزار بستروں کی ضرورت ہے ۔اس اسپتال کی 2 نئی عمارتوں کی تعمیر کے سلسلہ میں ریاست کے وزیر صحت لکشما ریڈی نے منصوبہ تیار کیا ہے اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ اس منصبوبہ کی منظوری وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ سے لی جائیگی جس کے بعد اس منصوبہ پر پیشرفت کے اقدامات کئے جائیں گے۔

شیئر: