Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 24فیصد اضافہ

کویت: کویت انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے مسافروں کی تعدادمیں24فیصد اضافہ ہوگیا۔ کویتی محکمہ شہری ہوابازی کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے دوران کویت انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد1.4ملین تھی جبکہ گزشتہ سال جولائی کے دوران مسافروں کی تعداد1.1ملین تھی۔ سال رواں جولائی کے دوران 646.9ہزار مسافر کویت آئے جبکہ گزشتہ سال کویت آنے والوں کی تعداد 478ہزار تھی۔ جولائی 2017 کے دوران کویت سے جانے والوں کی تعداد 768ہزار تھی جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد660ہزار رہی۔
 

شیئر: