دمشق.... شام میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 43 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی جنگی طیاروں نے شمالی شہر رقہ کو نشانہ بنایا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔مرنے والوں میں7 بچے شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں امریکی اور روسی حملوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا شامی فورسز نے داعش کے زیر قبضہ وسطی صوبے حمص کے آخری قصبے کو بھی آزاد کرا لیا۔ شامی فورسز ملک کے مشرق میں داعش کیخلاف پیش قدمی کے لئے اپنا راستہ ہموار کررہی ہیں۔