ایسکس.... مچھلیوں کا شکار کرنےوالے شوقین کارن وال کے قریب شکار کررہے تھے۔ یہ دےکھ کر حیران رہ گئے کہ کوئی بہت ہی بڑی اور وزنی آبی مخلوق ان کے کانٹے میں پھنس گئی ۔جب انہوں نے اسے پانی سے نکالنے کی کوشش کی تو انہیں ایسا لگا جےسے مچھلی کے کانٹے میں پھنسے والی چیز تو باہر نہیں آسکتی وہ خود ہی پانی میں گر سکتے ہیں تاہم جب یہ آبی مخلوق اوپری سطح پر آئی تو اندازہ ہواکہ یہ بہت بڑی بلیو شارک ہے جس کا وزن کم از کم 18اسٹون(114کلو) اور لمبائی تقریباً9فٹ تھی ۔ یہ چاروں شکاری مچھلیاں پکڑنے والے مقامی کلب کے رکن ہیں جس کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں اتنی بڑی شارک اس سے پہلے کبھی نہیں پکڑی گئی۔سب سے بڑی شارک پکڑنے کا ریکارڈ 58سال پرانا ہے مگر تازہ ترین ریکارڈ ،ریکارڈ ہولڈر شارک کا وزن اُس سے بھی 3اسٹون زےادہ ہے ۔