Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں دھماکہ،عمار ت منہدم

لاہور... لاہور میں پیر کی رات بند روڈ پر سگیاں پل کے قریب دھماکے سے اسکول کی عمارت گر گئی۔ 39افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اسکول کی3 منزلہ عمارت ز میں بوس ہوگئی۔قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ٹرک میں بارودی مواد کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹرک بھی مکمل تباہ ہوگیا۔ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش میں کہا گیا ہے کہ دھما کہ خیز مواد ٹرک میں موجود تھا ۔

 

شیئر: