Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی پر نازیبا تبصرے کرنے والا گرفتار

لکھنؤ------وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر نازیبا تبصرہ کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے5 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو اعظم گڑھ پولیس نے سنجر پور موڑ سے گرفتار کرلیا۔ سی او سنتوش سنگھ کے مطابق ملزم روہت ولد شیام لال ہے۔ وہ نظام آباد تھانہ حلقہ کے بخش پور ٹووا گاؤں کا ہے۔ روہت کافی دنوں سے پنجاب کے لدھیانہ میں نوکری کرتا ہے۔ گزشتہ دنوں روہت نے ایک ویڈو جاری کیا تھا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کے بابت نازیبا تبصرے کئے تھے ساتھ ہی مذہبی جذبات بھڑکانے کی بھی کوشش کی گئی تھی۔ ویڈیو سرائے میر تھانے میں داروغہ پارس ناتھ کے ہاتھ لگ گئی۔ اس پر داروغہ نے 28 جولائی کو روہت کے خلاف سرائے میر تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔ روہت کے نہ پکڑے جانے پر ایس پی اجے ساہنی نے اس پر5 ہزار روپئے کا انعام کا اعلان کردیا۔ مخبر سے ملی اطلاع پر وہ کہیں بھاگنے کی کوشش میں تھا ،اس دوران پولیس نے اسے گرفتار کر اس کا چالان کردیا۔

شیئر: