Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ریاستوں میں فائرنگ ، 17 افراد ہلاک

واشنگٹن-----امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں17 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 70 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 17 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات کیلیفورنیا، شکاگو اور نیویارک میں پیش آئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹے میں امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 198واقعات پیش آئے ہیں۔

شیئر: