اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنان ا نتخابی کی تیاری شروع کردیں۔ آئندہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر سوچ سمجھ کر ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ عمران خان نے14اگست سے رکنیت سازی اور انتخابی مہم کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو خود مانیٹر کروں گا ۔مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہے۔ کارکن باہر نہ نکلتے تو یہ سب کچھ ممکن نہیں ہوتا۔