Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو گیم خریدنے سے انکار پر طالبعلم نے خودکشی کرلی

حیدرآباد-----وڈیو گیم خریدنے سے والدین کے انکار کے بعد ایک انجینیئرنگ کے طالبعلم نے عمارت کی دوسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے حیات نگر منڈل کے کنٹلور علاقہ میں پیش آیا۔اس طالبعلم کی شناخت ابھنئے کے طور پر کی گئی ہے جو نادر گل علاقہ کے ایک کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق عمارت کی دوسری منزل سے گرنے کے سبب وہ شدیدزخمی ہوگیا ۔ اسے فوری طورپر علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

شیئر: