Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی ویکسین کی قلت

لندن ....دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں برطانیہ میں اسکی راشن بندی کردی جائیگی اور یوں بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کے انجکشن صرف انتہائی ضرورت مند مریضوں کو ہی لگائے جائیں گے کیونکہ اسکا اسٹاک ختم ہورہا ہے۔ اب برطانیہ سے باہر جانے والے مسافر جو انتہائی خطرے والے ممالک جاتے ہیں انہیں بھی اس کی سہولت نہیں ہوگی اور یوں انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہوگا۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہناہے کہ ویکسین کی تیاری میں کچھ مسئلے پیدا ہوئے ہیں جس سے انکی پیداوار کم ہوگئی۔ہیپاٹائٹس بی کی بیماری دنیا بھر میں پائی جاتی ہے تاہم اس میں ہند، مشرق وسطیٰ، افریقہ ، مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی امریکہ کے کچھ حصے، مشرقی اور مرکزی یورپ کے کچھ حصے شامل ہیں۔ برطانیہ میں جو لوگ بھی ان ممالک کا سفر کرکے آتے ہیں ان میں بیشتر کو اس بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔

شیئر: