Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر آج بروز اتوار ہوگی

چاند کی شہادت موصول ہونے کے بعد سعودی سپریم کورٹ کے محکمہ رویتِ ہلال نے عیدالفطر کا اعلان کیا (فوٹو: عاجِل)
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عیدالفطر آج 30 مارچ بروز اتوار ہوگی۔
مملکت کی سرکاری نیوز ایجسی ایس پی اے کے مطابق چاند کی شہادت موصول ہونے کے بعد سعودی سپریم کورٹ کے محکمہ رویت ہلال نے سنیچر کو اعلان کیا کہ ’یکم شوال 1446 ہجری 30 مارچ بروز اتوار ہوگی۔‘
اس موقعے پر سپریم کورٹ کے محکمہ رویت ہلال نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، تمام شہریوں، رہائشیوں اور مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
سعودی سپریم کورٹ نے مملکت کی سلامتی، تحفظ اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے سنیچر کو عوام سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
مملکت سعودی عرب میں رویتِ ہلال کی شہادت موصول ہونے کے بعد ہی سرکاری سطح پرعید کا اعلان کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے رویتِ کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ چاند دیکھتے ہی ریجنل عدالتی دفاتر یا علاقے کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے گواہی ریکارڈ کی جائے۔

شیئر: