بالی وڈ کے بہت سے مداح جانتے ہیں کہ اکشے کمار اور رویںا ٹنڈن کی شادی ہونے والی تھی۔ ان کی منگنی ہو چکی تھی اور روینا نے مزید فلموں میں کام کرنا بند کر دیا تھا کیونکہ وہ باقی زندگی ایک روایتی بیوی کی طرح گھر میں گزارنا چاہتی تھیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق بہت سے لوگوں کو پتا نہیں ہوگا، لیکن اطلاع کے مطابق اکشے نے روینا سے کہا کہ وہ اپنے کیریئر اور ان میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اس لیے منگنی کے بعد روینا نے بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اکشے کی مبینہ بے وفائی سے دونوں کا بریک اپ ہو گیا۔ روینا نے دعویٰ کیا تھا کہ اکشے کا ششمیتا سین اور ریکھا کے ساتھ افیئر تھا۔
مزید پڑھیں
-
50 سالہ ’غیرشادی شدہ‘ اکشے کھنہ کو زندگی کا بڑا ملال کیا ہے؟Node ID: 887745
2014 میں سمی گریوال کے ساتھ ٹی وی شو ’رینڈیزوس‘میں میزبان نے کہا کہ انہیں روینا کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ 19 اپریل 1995 کو ایک فارم ہاؤس پر شادی کی تقریب ہوئی، تاہم روینا نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں وہاں نہیں تھی۔‘
روینا نے کہا کہ ’وہاں منگنی کی تقریب تھی جس میں پنڈت پوجا کروا رہے تھے۔ اکشے کی اور میری فیملی دہلی سے آئی تھی۔ میرے سر پر لال دپٹہ اوڑھا گیا، اور یہ شادی نہیں تھی۔‘
اس گفتگو میں روینا ٹنڈن نے بھی انکشاف کیا کہ جب انہوں نے فلموں میں دوبارہ کام کرنا شروع کیا تو اکشے کمار نے پھر کہا کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ دیں۔
روینا کی انیل ٹھنڈانی کے ساتھ شادی ہوئی، جبکہ اکشے کی راجیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ 2001 میں شادی ہوئی۔ اکشے کے شلپا شیٹھی کے ساتھ افیئر کی بھی افواہیں گردش کرتی رہیں۔