Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ مت دیجئےگا۔۔۔۔۔آپ راجپوت ہیں!

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ کی طرف سے گجرات میں پارٹی کے مستعفی لیڈر شنکر سنگھ وگھیلا سے ’’راجپوت بھائی‘‘کی راجیہ سبھا انتخاب میں کانگریس کے امیدوار احمد پٹیل کو ووٹ دینے کی اپیل کام نہ آسکی۔ واگھیلا نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ انہوں نے مسٹر پٹیل کوووٹ نہیں دیا ۔ دگ وجے سنگھ نے راجیہ سبھا کی گجرات سے 3سیٹوں کیلئے ہونیوالی پولنگ سے ٹھیک پہلے 3ٹویٹ کئے۔ انہوں نے واگھیلا سے پارٹی اور بھائی چارے کی روایت سے ہٹ کر اپنا ووٹ پٹیل کو دینے کی اپیل کی تھی۔ سنگھ نے ٹویٹ میں کہا کہ میری آپ سے ایک شخص اور بھائی کے طور پر اپیل ہے۔ سنگھ خود راجپوت ہیں اور انہوں نے پٹیل کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے واگھیلا کو ان کی ذات (راجپوت) بھی یاد دلائی۔ دوسرے ٹوئٹس میں کانگریس کے سینیئر لیڈر نے لکھا:یہ مت بھولو کہ کانگریس نے آپ کیلئے کیا کیا ، آپ راجپوت ہیں ، برائے مہربانی احمد بھائی کی جیت یقینی بنائیں، وہ ہمارے دوست اور حامی ہیں۔ تیسری ٹویٹس میں سنگھ نے واگھیلا کو اُن کے پرانے شاگردکی بھی یاد دلائی ہے ۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر نے لکھا کہ کانگریس کے ساتھ واگھیلا جی آپ کے جوبھی مسائل ہیں ان کا حل پارٹی کے اندر کرلیا جائے گا، دھوکہ مت دیجئے اور نہ ہی اپنے پرانے شاگرد کو سپورٹ کیجئے جو پورے ملک کو اپنے حساب سے ہانکنے جارہا ہے۔ سنگھ کا اشارہ شاید وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کی اس اپیل کے باوجود واگھیلا نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ انہوں نے احمد پٹیل کوووٹ نہیں دیا۔

شیئر: