ریاض ..... وزارت محنت و سماجی فروغ نے غبیرا اور البطحا محلوں میں سعودائزیشن کی 7خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔وزارت کے اعلیٰ عہدیدار سعد الدوسری نے بتایا کہ کئی اداروں نے سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر غیر ملکیوں کو ملازم رکھا ہوا تھا۔ نجی کاروبار کرنے والے 28غیر ملکی کارکن گرفتار کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کے خلاف چھاپہ مہم جاری رہیگی۔