Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف سائز کےکرنسی نوٹوں پر راجیہ سبھا میں پھر ہنگامہ

نئی دہلی۔۔۔۔500روپے کے مختلف سائز کے نوٹ چھاپنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کو پھر راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا کیا جس سے وقفے کے بعد ایک گھنٹے تک ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا ہوااور15منٹ تک کارروائی ملتوی کرنا پڑی۔وقفے کے بعد کانگریس نے 500روپے کے مختلف سائز کےکرنسی نوٹ چھاپے جانے کے معاملے کو اٹھایا اور دفعہ267کے تحت اس پر بحث کرانے کی درخواست کی لیکن ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے درخواست مسترد کردی ۔ اس سے کانگریسی ارکان مشتعل ہوگئے اور وہ چیئرمین کی کرسی کے قریب آکر نعرے لگانے لگے۔ کورین نے ارکان سے کہا کہ وہ چاہیں تو ضابطہ 167یا 176کے تحت نوٹس دیں تو اس پر غور ہوسکتا ہے لیکن کانگریس کے ارکان مطمئن نہیں ہوئے اور وہ ہنگامہ کرتے رہے ۔

شیئر: