Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خود کشی کا بھوت۔۔۔۔۔؟

حیدرآباد------پونے کے پمپری چنچواڑ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پہلے واقعہ میں داپوڑی علاقہ کی رہنے والی 16سالہ انیشا ننت کمار ٹھاکرے نے گزشتہ شب اپنے دوپٹہ کے ذریعہ چھت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔د وسرے معاملہ میں 25سالہ الیکٹرانک انجینیئر چیتل پاٹل نے گزشتہ شب ٹھاٹ واڑہ گاؤں میں 10منزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے کودکر خودکشی کرلی۔ آخری واقعہ میں چکہالی کے رہنے والے 28سالہ سوپنل مانے ‘ نے اپنی بہن کے مکان میں چھت سے پھانسی لے کر کل شب خودکشی کرلی۔

شیئر: