Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صوبہ خوست سےبے گھر 4248 نوجوان کی واپسی

اسلام آباد ۔۔۔۔۔افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک چار ہزار 248 خاندان وطن واپس پہنچ گئے، واپس آنے والے خاندانوں کو عارضی طورپر بکا خیل کیمپ میں قیام کے بعد اپنے علاقوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا عمل جاری ہے۔ اب تک 4 ہزار 248 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ واپس آنے والے خاندانوں کو عارضی طور پر بکا خیل کیمپ میں قیام کے بعد وہاں سے معاوضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے علاقوں کو روانہ کیا جارہاہے ۔

شیئر: