واشنگٹن ۔۔۔۔۔ امریکہ کے حکام نے شمالی کوریا کے ممکنہ ایٹمی حملے سے خوفزدہ ہو کر ریاست ہوائی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی حکام نے ریاست ہوائی کے مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن الرٹ کر تے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی حملے کی صورت میں پناہ گاہوں میں جانے کے لئے تیار رہیں۔امریکی فوجی حکام کے اندازوں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کئے جانے والے میزائل صرف بیس منٹ میں ہوائی تک پہنچ سکتے ہیں۔