Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری ایئرلائن سے سفر کو حج کا رکن بنادیا گیا؟

ریاض ....سعودی ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ قطر کے عازمین قطری ایئرلائنز کو چھوڑ کر کسی بھی ایئرلائن سے جدہ یا مدینہ منورہ براہ راست آسکتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ قطری حکا م اپنے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ سعودی عرب قطری عازمین کو دوحہ سے جدہ یا مدینہ منورہ براہ راست پہنچنے کی سہولت فراہم کئے ہوئے ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ قطری حکام نے قطری ایئرلائنز سے سفر کو حج کا” رکن“ قرار دیدیا ہے۔ القحطانی نے مزید کہا کہ الحمدین تنظیم کا یہ دعویٰ بھی سراسر غلط ہے کہ سعودی عرب نے قطری ریال کا لین دین بند کررکھا ہے۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اگر ایسا کردیا گیا تو اس سے قطری معیشت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا۔

شیئر: