Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں سیلاب، 36 افراد ہلاک

کھٹمنڈو۔ ------نیپال میں شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہند کی سرحد کے ساتھ ترائی کے علاقے میں جمعہ سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی جبکہ مٹی کے تودے بھی گرنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ،درجنوں لاپتہ اورہزاروں بے گھرہو گئے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور امدادی کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

شیئر: