Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سٹاک مارکیٹ میں 10 بلین ریال کا کاروبار، پاکستانی مارکیٹ میں بھی تیزی

’مارکیٹ کا آغاز 4 فیصد کی کمی سے ہوا مگر بعد میں رجحان تبدیل ہو کر اوپر کی جانب چلا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی اسٹاک مارکیٹ نے آج کا کاروباری دن ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ مکمل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 116 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ’تاسی‘ انڈیکس 11,979 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ مجموعی کاروبار 10 ارب ریال سے تجاوز کر گیا ہے۔
سیشن کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جس کی حد 575 پوائنٹس تک پہنچی جو کہ 2018 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
 مارکیٹ کا آغاز تقریباً 4 فیصد کی کمی کے ساتھ ہوا مگر بعد میں رجحان تبدیل ہو کر اوپر کی جانب چلا گیا۔
یہ مثبت کارکردگی چار اہم شعبوں کی مدد سے سامنے آئی ہے جن میں پبلک یوٹیلٹیز اور بینکنگ سیکٹر شامل ہیں اور یوں مارکیٹ نے گزشتہ دو ہفتوں کی بلند ترین یومیہ کارکردگی درج کی ہے۔
ادھرپاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
پاکستانی سٹاک مارکیٹ 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوگئی۔
اسی طرح دنیا بھر کی اکثر سٹاک مارکیٹس سرخ زون میں رہیں جو عالمی کساد بازاری کے خدشات کے باعث نیچے آئیں ہیں۔

’پاکستانی سٹاک مارکیٹ 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوگئی‘ ( فوٹو: ایکس)

یہ خدشات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ممالک سے متعلق اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔
ایشیائی مارکیٹس میں’ نکی‘ انڈیکس 7.83 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا جبکہ تائیوان کا مرکزی انڈیکس 9.70 فیصد نیچے گیا۔
 ہانگ کانگ انڈیکس 13.22 فیصد گر گیا جبکہ شنگھائی انڈیکس نے 7.34 فیصد کھو دیا۔
یورپی مارکیٹ میں ’اسٹوکس 600‘ انڈیکس گرینچ وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 45 منٹ پر پر 5.3 فیصد نیچے آیا جبکہ جرمن ڈیکس انڈیکس میں 6.15 فیصد کمی ہوئی۔ فوٹسی انڈیکس بھی 4.41فیصد نیچے آیا۔
امریکہ میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ڈاؤ جونز انڈیکس میں 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز انڈیکس میں بھی اسی شرح سے کمی دیکھی گئی۔

شیئر: