Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ محمد بن زاید سے مقتدی الصدر کی ملاقات

ابوظبی: ابوظبی کے ولی عہداور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے عراقی رہنما مقتدی الصدر نے ملاقات کی۔ابوظبی کے قصر الشاطی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران شیخ محمد بن زاید نے عراقی شہروں کو شدت پسند تنظیم داعش سے پاک کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب موقع ہے کہ ہم سب مل کر عراقی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں۔ انہوں نے مقتدی الصدر کو یقین دلایا کہ اماراتی حکومت اور عوام اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کرتے رہیں گے۔ 
 

شیئر: