Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر: امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ نہ کرنیکا فیصلہ

دبئی .... باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار 4عرب ممالک سعودی عرب، امارات، مصر اور بحرین نے امریکی وزیر خارجہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ قطر کے ساتھ کاروبار کرنے والی امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ نہیں کرینگے۔ عرب بائیکاٹ کے بعد غیر ملکی کمپنیاں قطر کے ساتھ کاروبار کے معاملے میں از خود محتاط ہوگئی ہیں۔ یورپی یونین ڈیلی گیشن برائے امارات کا کہنا ہے کہ امارات نے اسی قسم کا اطمینان یورپی یونین میں شامل ممالک کو بھی دلایا ہے۔ یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ قطر کے ساتھ لین دین کرنے والی یورپی کمپنیاں بائیکاٹ کا حصہ نہیں ہونگی۔
 

شیئر: