Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کی نشوونما کیلئے جاپانی ٹوٹکا

ٹوکیو... خواتین بالوں کی نشوونما کےلئے مختلف ٹوٹکے اختیار کرتی ہیں تاہم ان دنوں جاپان کے ٹوٹکے کو آزمودہ سمجھا جارہا ہے۔ اسکے لئے زیادہ محنت اور پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں بس چاول کے پانی سے بال دھوئیں اور بال بڑھائیں ۔ اسکے حیران کن نتائج سامنے آرہے ہیں۔ جاپان میں خواتین اس ٹوٹکے کو صدیوں سے استعمال کرتی آرہی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق چاول کا پانی بالوں کی نشوونما بڑھانے میں مدد کرتا ہے او انہیں مضبوط کرتا ہے۔ اسکا طریقہ یہ ہے کہ بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد چاول کے پانی کی مالش کریں۔ جب بال مکمل گیلے ہوجائیں تو5سے 10منٹ چھوڑ دیں اور پھر دھولیں۔ اس سے نہ صرف بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ گھنا پن بھی بڑھتا ہے۔

شیئر: