Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار میں سیلاب کی تباہ کاریاں

پٹنہ۔۔۔نیپال اور بہار کے نشیبی علاقوں میں مسلسل بارش سے گنگا سمیت ریاست کی 7بڑی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیںجس سے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم مودی سے ہرممکن امداد اور فوج بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ پورنیہ ، کٹیہار، کشن گنج ، مدھوبنی ، مشرقی چمپارن اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر نتیش کمار نے ریاست کے چیف سیکریٹری انجنی کمار سنگھ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری پرتیہ امرت کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اجلاس میں متاثرہ اضلاع میں راحت کے کاموںاور ریسکیوآپریشن جنگی سطح پر انجام دینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر فورس( این ڈی آر ایف ) کی 10ٹیمیں اور ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر بھیجنے کی اپیل کی گئی۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل کیاجارہا ہے۔مرکزی آبی کمیشن کے مطابق گنڈک اورڈمریا گھاٹ میں 54،باگمتی بینی باد میں 67، کملا بلان میں 224اور مہاندی کی آبی سطح 166 سینٹی میٹر خطرے نشان سے اوپر ہے۔بہار میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بالمیکی نگرمیں 141، سمستی پور میں 124، کمتول میں 150، ارریہ میں 85، جے نگر میں 102میلی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: