ریاض۔۔۔۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں ’’ابراج کدی‘‘کے نام سے دنیا کے ایک بڑے ہوٹل کی تعمیر کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ کدی ٹاورز ہوٹل کی لاگت3.5 ارب ڈالر ہوگی۔ 2015میں اس کا کام مالی مسائل کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔ یہ 10ہزار کمروں، 70ریستورانو ں اور کئی ہیلی پیڈز پر مشتمل ہوگا۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ کدی ٹاورز کا افتتاح کب ہوگا تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ اس کی تیاری میں کم از کم ڈھائی برس لگیں گے۔بڑے ٹھیکیدار سے در پردہ کام لینے والوں کا کہنا ہے کہ بن لادن گروپ نے ان سے 15ستمبر تک ٹینڈر بھرنے کیلئے کہا ہے ۔ اطلاع یہ بھی ہے کہ سعودی حکومت اس کی اہم حصہ دار ہے۔اس ہوٹل تعمیرکی بدولت سعودی بن لادن گروپ کی گری ہوئی ساکھ کو سہارا ملے گا۔ وزارت خزانہ نے ان اطلاعات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے۔