Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے خلاف امریکی فوجی تیاریاں

سیئول۔۔۔۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو روکنے میں سفارتی اور پابندیوں پر مبنی حکمت عملی ناکام ہوئی تو امریکا فوجی امکانات کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات جنوبی کوریا کے صدر دفتر کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے ترجمان پارک سْو ہیون نے میڈیا کو بتایا کہ جنرل ڈنفورڈ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کے ساتھ ملاقات میں شمالی کوریا کی طرف سے کسی اشتعال انگیزی کے موضوع پر بھی بات کی ہے۔

شیئر: