Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” اینابیل ٹو “کی کھڑکی توڑ کمائی

 
امریکی باکس آفس پر ڈراو¿نی گڑیا کی دہشت ہالی وڈ فلم” اینا بیل ٹو“ نے ساڑھے 3 کروڑ ڈالرز کی کھڑکی توڑ کمائی کرکے تاریخی ڈرامہ فلم ڈنکرک کا سحر توڑ دیا۔ باکس آفس پر اینابیل ٹو کا پہلا نمبرہے ۔یہ 2014ءکی فلم اینابیل کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم جمعہ کو سنیماو¿ں میں پیش کی گئی اور 4روز میں3.5 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر لیا۔ دہشت ناک مناظر کے باوجود بچے بڑے اسے خوب پسندکررہے ہیں۔ رواں ہفتے دوسرے نمبر پر”ڈنکرک“ رہی جو کئی ہفتوں سے باکس آفس پر راج کر رہی تھی۔اس فلم نے مزید سوا کروڑ ڈالرزکا بزنس کیا ۔تیسری پوزیشن پر ننھی منی گلہریاں اور ان کے دوست ہیں جنہوں نے سفاک میئر سے اپنے آشیانے یعنی پارک کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔اس نے 90لاکھ ڈالرز تک کا بزنس کیا۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: