Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: بلد میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، 6عمارتیں متاثر ہوئیں

جدہ: البلد محلے کے تاریخی علاقے میں ہونے والی آگ پر قابوپالیا گیا۔ آتشزدگی سے 6عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ ان میں رہائش پذیر 60افراد کو بچالیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہری دفاع کی 10ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ تاریخی علاقہ میں واقع عمارت میں آگ کا آغاز ہوا اور 6عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تاریخی علاقہ میں واقع عمارتوں میں لکڑی کا زیادہ استعمال ہوا ہے جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ سے متاثرہ تمام عمارتوں میں لوگ رہائش پذیر تھے جنہیں متبادل مقامات تک منتقل کردیا گیا ہے۔آتشزدگی کے باعث 3عمارتیں مکمل طورپر متاثر ہوکر گرگئیں۔آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: