Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں انوکھا فوڈ سٹال، مشروب چکھ کر قیمت کا تعین خود کریں

کچھ کسٹمر کسی ادائیگی کے بغیر چلے جاتے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
جدہ میں کنگ عبدالعزیز روڈ پردو نوجوانوں نے مشروب کا سٹال لگایا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا سٹال ہے۔ یہاں مشروب کو چکھ کر اس کی قیمت کا تعین خود کرسکتے ہیں۔
ایک چھوٹے فوڈ ٹرک پر قائم اس سٹال کو ’بالحب‘ (محبت کے ساتھ) نام دیا گیا ہے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے پروجیکٹ کو شروع کرنے والے نوجوانوں عبدالرحمن اور یوسف الشامی نے بتایا اپنے سٹال پر کسٹمرز کو مشروب کی قیمت کا تعین کرنے کی آزادی دینے کا ایک جدید خیال پیش کیا ہے۔

اس کا مقصد کسٹمرز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

 نوجوانوں کا کہنا ہے ’آئس ٹی، ’آئس کرک‘ اور دیگر مشروبات پیش کررہے ہیں۔ اس انوکھے تجربے کا مقصد کسٹمرز کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا اور انہیں دوبارہ یہاں آنے پر آمادہ کرنا ہے۔
 پروجیکٹ پارٹنر یوسف الشامی کا کہنا تھا یہ اپنی نوعیت کا منفرد تجربہ ہے جس کا مقصد کسٹمرز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

ایک کسٹمر نے مشروبات کے معیار اور نئے خیال کی تعریف کی۔ (فوٹو اخبار 24)

یوسف الشامی نے منفرد خیال اور اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ یہاں آئیں، مشروبات کو چکھیں اور پھر خود طے کریں کہ وہ مشروب کی کیا قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں۔
پروجیکٹ کے دوسرے پارٹنر عبدالرحمن نے بتایا کہ کچھ لوگ ایک ھللہ بھی ادا کرتے ہیں جبکہ کچھ  مشروب پینے کے بعد کسی ادائیگی کے بغیر چلے جاتے ہیں تاہم بڑی تعداد میں لوگ  توقع سے زیادہ رقم بھی ادا کررہے ہیں۔ جس سے کاروبار کو نقصان نہیں ہورہا۔
سٹال پر موجود ایک کسٹمر احمد نے مشروبات کے معیار اور نئے خیال کی تعریف کی۔
 

 

شیئر: