لکھنؤ-----سینٹرل اسٹیشن پر اے سی ٹو کوچ سے بیگ چوری کرنے والے شاطروں نے اعظم گڑھ کی ایک خاتون مسافر کے اکاؤنٹ سے 60ہزار روپئے نکال لئے۔2 دن بعد جب وہ خاتون اپنے بینک گئیں تب اس کا انہیں پتہ چلا۔ جی آر پی میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ اعظم گڑھ کے کرمی ٹولہ چوک کی ذکیہ عمران کیفیات ایکسپریس کے اے سی کوچ میں دہلی سے اعظم گڑھ کے لئے سفر کرر ہی تھیں۔ ٹرین صبح 4بجے کانپور سینٹرل اسٹیشن پہنچی تو وہ کسی ضرورت سے اپنی برتھ سے اٹھیں، اس دوران ان کا بیگ چوری ہوگیا۔ بیگ میں10 ہزار روپئے نقد رکھے ہوئے تھے، اس کے علاوہ 2 اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کاغذ پر اے ٹی ایم کا کوڈ لکھا ہوا تھا۔ صبح بینک پہنچ کر کھاتہ بلاک کرادیا تھا۔ بینک گئی تو پتہ چلا کہ ان کے ایک کھاتے سے 34 ہزار اور دوسرے سے 26 ہزار روپئے کی رقم نکل چکی ہے۔ کھاتہ بلاک کرانے کی وجہ سے3 لاکھ روپئے بچ گئے۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ جانچ کی جارہی ہے۔