Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینیز ویلا میں امریکا مخالف ریلیاں

کراکس۔۔۔۔۔۔وینیزویلا کے عوام نے فوجی حملے کی امریکی دھمکیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کئے۔ کراکس میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے حکومت کی حمایت ہی امریکی دھمکیوں کا بہترین جواب ہے۔ صدر مادورو نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کہی کہ وینیز ویلا ایک عظیم ملک ہے اور وہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔مظاہرے میں شریک لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک آزاد اور جمہوری ملک ہے اور ہم کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

شیئر: