لاہور... وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی۔ کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔ ٹیکنوکریٹس حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے تو اسے نکال دے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا ۔ملک کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے ۔ملک مزید انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کواب کسی عہدے کی طلب نہیں۔ وہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کی ریلی کا کوئی ٹارگٹ نہیں تھا۔ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ۔