متحدہ عرب امارات نے پیر 31 مارچ کو اپریل 2025 کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پٹرول سپر 98 کی قیمت مارچ میں 2.73 درھم تھی اب یکم اپریل سے اس کے نرخ 2.57 درھم کردیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں جنوری 2025 کےلیے پٹرول کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرارNode ID: 883739
-
امارات میں مارچ 2025 کےلیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہوں گے؟Node ID: 886568
پٹرول خصوصی 95 کی قیمت اپریل کے لیے 2.46 درھم مقرر کی گئی ہے اس سے قبل مارچ میں اس کی قیمت 2.61 درھم تھی۔
ای پلس 91 پٹرول کی قیمت اپریل کے لیے 2.38 درھم رکھی گئی ہے مارچ میں اس کی قیمت 2.54 درھم مقرر تھی۔
ڈیزل کے نرخ اپریل کے لیے 2.63 درھم مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مارچ میں اس کی قیمت 2.77 درھم تھی۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد پٹرول کے نرخ متعین کرتی ہے۔