Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قراردیدیا

  واشنگٹن ...امر یکہ نے کشمیر میں سرگرم حزب المجاہدین پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ حزب المجاہدین کو امریکی امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ کے سیکشن 219 کے تحت غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ دہشت گرد تنظیم قرار د ئیے جانے کے بعد امر یکہ میں موجود حزب المجاہدین کے تمام اثاثے منجمد کر د ئیے گئے۔ امریکی شہریوں پر اس تنظیم کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکی وزارت مالیات کی ویب سائٹ پر بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ حزب المجاہدین کے اثاثے منجمد کر د ئیے گئے ۔محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حزب المجاہدین کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا۔ وہ کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی اور پرانی تنظیموں میں سے ایک ہے۔ اس کی قیادت محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ نے حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کا نام بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ 

 

شیئر: