Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کی لندن روانگی

  لاہور... این اے 120سے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز لندن روانہ ہوگئیں۔ کلثوم نوازکو جمعرات کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوناتھاتاہم اب ان کے وکیل اور کورنگ امیدوار میاں نعمان ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے لندن گئی ہیں۔کلثوم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہو ئیں۔ ترجمان شریف فیملی نے بتایا کہ کلثوم نواز 3 دن میں واپس آجائیں گی۔

 

شیئر: