Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش سپر فٹ بال کپ:رئیل میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکہ سر کر لیا

میڈرڈ: رئیل میڈرڈ نے اسپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل 0-2سے اپنے نام کر لیا۔ رئیل میڈرڈ نے فرسٹ لیگ میں گزشتہ اتوار کے روز بارسلونا کو 3-1 گول سے ہرایا تھا اور فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا کو ایگریگیٹ اسکور 5-1 گول سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسپینش اور یورپین چیمپیئن ٹیم رئیل میڈرڈ نے کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر ہی بارسلونا کو آوٹ کلاس کردیا۔رئیل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے کہا کہ ہماری ٹیم رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور کھیل کے چوتھے ہی منٹ گول کر کے اپنی برتری ثابت کردی۔ واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے فرسٹ لیگ فائنل میں ریفری کو دھکا دینے کی پاداش میں رونالڈو کو 5میچ کی پابندی کا سامنا ہے۔ اسپینش سپر کپ فائنل کے سیکنڈ لیگ میچ میں رئیل میڈرڈ نے بارسلونا کو 0-2 گول سے ہرا دیا اور 2میچوں کی سیریز میں دونوں میچ جیت کر 5-1 گول سے کامیابی حاصل کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے مارکو آسنسیو اور کریم بینزیما نے گولز کئے۔

شیئر: