Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سے متعلق 4روزہ قانونی آگہی مہم

 ڈائریکٹر جنرل جوازات کے ترجمان کرنل طلال شلھوب حج اجازت ناموں سے متعلق لوگوں کے استفسارات کے جواب دیتے ہیں 
جدہ (ارسلان ہاشمی ) ڈائریکٹر جنرل جوازات کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ " قانونی خلاف ورزیوںسے خالی حج " آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس میں اس امر کی نشاہدہی کی جارہی ہے کہ حج اجازت ناموں کے بغیر مشاعر مقدسہ جانا قانون شکنی ہے جس پر سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔ جوازات کی جانب سے ریڈ سی مال میں 4 روزہ آگاہی سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں ڈائریکٹر یٹ جنرل جوازات کے ترجمان کرنل طلال شلھوب حج اجازت ناموں سے متعلق لوگوں کے استفسارات کے جواب دیتے ہیں ۔ مال میں کاﺅنٹر کے اوقات کار شام 6 سے رات 10تک ہیں ۔ جوازات کے عارضی قائم کردہ کاﺅنٹر پر بڑی تعداد میں لوگ حج اجازت ناموں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں کرنل طلال شلہوب کا کہنا تھا کہ حج اجازت ناموں کے بغیر مشاعر مقدسہ جانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ امسال وہ افراد جو غیر قانونی طور پر حج کرنےو الوں کو مشاعر مقدسہ لے جاتے ہیں ان کے خلاف بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے ۔ ایک سوال پر کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو لے جانے والے کی گاڑی ضبط کی جائیگی ۔ 10ہزار ریال فی مسافر کے حساب سے جرمانہ عائد ہو گا ۔ اگر گاڑی میں 10 افراد ہیں تو جرمانہ ایک لاکھ ریال ہوگا ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو 15 دن جیل ہو گی ۔ غیر قانونی طور پرلوگوں کو مشاعر مقدسہ لے جانے والا ڈرائیور اگر غیر ملکی ہو گا تو اسے مذکورہ سزائیں دینے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا جو 10برس تک مملکت میںداخل نہیں ہو سکے گا ۔ اگر ڈرائیور مقامی ہو گا تو اسے بھی مذکورہ سزائیں دینے کے بعد گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور اسکے بارے میں ذرائع ابلاغ میں اشتہار دیا جائے گا ۔ کرنل شلھوب نے مزید بتایا کہ دوسری بار خلاف ورزی کے مرتکب پر جرمانے کی رقم 25 ہزار فی حاجی اور 2 ماہ کی قید کی سزا ہو گی ۔ تیسری بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی رقم 50 ہزار ریال فی حاجی اور 6 ماہ قید کی سزا ہو گی ۔ کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی مقیمین حج کےلئے وزرات حج کی جانب سے جاری کردہ ویب سائٹ پر حج گروپس کا انتخاب کریں اور حج اجازت ناموں کے حصول کے بعد ہی فریضہ حج اداکریں بصورت دیگر گرفتاری کی صورت میں غیر قانونی طور پر حج کرنے والے کوبھی قید اور جرمانے کی سزا ہو گی اور وہ آئندہ کےلئے مملکت میں بلیک لسٹ شمار ہو گا ۔ حج اجازت نامو ںسے متعلق آگاہی مہم کے حوالے سے کرنل شلھوب کا کہنا تھا کہ جوازات کی جانب سے مکہ مکرمہ ریجن میں ائیر پورٹ ، بندر گاہ اور ریڈ سی مال میں کاﺅنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں حج اجازت نامو ں کے حصول کی معلومات مہیا کی جاتی ہیں ۔ 

شیئر: