Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام حرم نے تحائف پیش کرکے عازمین کے دل جیت لئے

مکہ مکرمہ ...مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے مسجد الحرام میں ضیوف الرحمن کو تحائف پیش کئے۔ حرم شریف کی انتظامیہ ان دنوں ”حاجی اور زائر کی خدمت ہمارے لئے تمغہ اعزاز“ کے عنوان سے دلوں کو چھو لینے والی مہم چلائے ہوئے ہے۔ اسی کے تحت امام حرم المعیقلی نے حجاج کرام میں تحائف تقسیم کئے اورعازمین کے دل جیت لئے۔
 

شیئر: