قاہرہ.... مصرکی وزیرتارکین وطن نبیلہ مکرم نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے مصریوں کی تعداد 40لاکھ سے زیادہ ہے۔ بیرون وطن 80لاکھ مصری کام کر رہے ہیں۔ 50فیصد سعودی عرب میں ہیں۔ انہو ںنے توجہ دلائی کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 80لاکھ مصری باہر روزگار کر رہے ہیں۔ غیر رسمی اعداد و شمار ایک کروڑ 10لاکھ تک کے ہیں۔ سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ مصری شہری کویت میں برسرروزگار ہیں۔