یوٹیوب ٹی وی امریکہ کے 14شہروں میں دیکھا جائے گا
یوٹیوب نے امریکہ کے 14 شہروں میں اپنی ٹی وی سروسز کا آغاز کر دیا۔اب امریکہ کی 50 فیصد آبادی ٹی وی سروس استعمال کرسکے گی۔ آئندہ ہفتہ تک 17 ممالک میں میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔اس سے قبل یوٹیوب ٹی وی امریکہ کے 5 بڑے شہروں نیویارک ، لاس اینجلس ، سان فرانسسکو ، شکاگو، اور فلاڈیلفیا میں دیکھا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ یوٹیوب ٹی وی ماہانہ 35 ڈالر میں سروس فراہم کرتا ہے۔