تریوندرم۔۔۔۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی مبینہ ’’توہین‘‘کرنے والے کیرالا کے پالکڑ ضلع کے ڈسٹرکٹ کلکٹر کا آج ٹرانسفر کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر پی ماری کٹی نے موہن بھاگوت کو یوم آزادی کے موقع پر ایک اسکول میں منعقد ہونیوالی تقریب میں جھنڈا لہرانے سے منع کردیا تھا۔ واضع ہوکہ موجودہ حکومت روایت کی مطابق یوم آزادی کے موقع پر جھنڈا لہرانے کی ذمہ داری منتخب افراد یا شخصیت کو ہی اجازت حاصل ہوتی ہے۔