Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں پر 10لاکھ روپے تک جرمانے کا فیصلہ

نئی دہلی - - - - - ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں کو اب کال ڈراپ پر 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق کال ڈراپ ہونے پر ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں سے زیادہ سے زیادہ 50ہزار روپے تک کا جرمانہ وصول کیا جاتا ہے لیکن اب ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے جمعہ کو جو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں ان کے مطابق کال ڈراپ کے مسئلے کو دور کرنے کیلئے ٹیلی کمپنیوں پر ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں ۔ گائیڈ لائنز کے مطابق مسلسل تین سہ ماہی تک بنچ مارک کی خلاف ورزی کرنے والی ٹیلی کمپنیوں سے زیادہ سے زیادہ جرمانہ وصول کیا جائے گا ، اس بنچ مارک کے تحت عام وقت میں 2فیصد سے زیادہ اور خصوصی صورتحال یا مصروف ترین اوقات میں 3فیصد سے زائد کال ڈراپ ہونے پر ہی جرمانے کا قانون نافذ ہو گا۔نئی گائیڈ لائن کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے اتھارٹی کے چیئرمین آر ایس شرما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کم سے کم جرمانہ ایک لاکھ سے5لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتا ہے ۔ یہ طے شدہ جرمانہ ہے جو نیٹ ورک کی کارکردگی پر منحصر کرے گا۔اتھارٹی کے ایگزیکٹو سیکریٹری ایس کے گپتا کے مطابق اگر ٹیلی کام کمپنیاں مسلسل سہ ماہی میں کال ڈراپ بنچ مارک کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو جرمانہ ڈیڑھ گنا بڑھ جائے گا اور مسلسل 3مہینے میں بھی یہ خلاف ورزی جاری رہتا ہے تو جرمانہ دگنا ہو جائے گا لیکن جرمانے کی یہ حد 10لاکھ روپے سے تجاوز نہیں کرے گی ۔

شیئر: