Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: اوورٹائم کی تنخواہ وقت اور حالات کے حساب سے دی جائے گی

دبئی: دبئی کی وزارت ہیومن ریسورسز نے اوورٹائم کے تنخواہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن کو اوورٹائم کی تنخواہ وقت اور حالات کے حساب سے دی جائے گی۔ وزارت کے تحت ادارہ لیبر کے تعلقات عامہ کے سربراہ محمد مبارک الحمادی نے الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام دنوں میں اوورٹائم کی تنخواہ چھٹی کے دن سے مختلف ہوگی۔ اسی طرح رات میں کئے گئے اوور ٹائم کا حساب دن کے اوقات میں کئے گئے اوور ٹائم سے مختلف ہوگا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ عام دنوں میں اگر کارکن نے اوورٹائم کیا ہے تو ایک گھنٹے کا حساب سوا گھنٹے کا ہوگا۔چھٹی کے دنوں میں یا رات کے وقت اوور ٹائم کا ایک گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹے کے برابر ہوگا۔ ہفتہ وار چھٹی یا عید تعطیلات کے دوران اوورٹائم کرنے والے کارکن کو متبادل دن چھٹی دینا ضروری ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: