Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا ورلڈ کپ کوالیفائی کیلئے 2فتوحات کی دوری پر

 
 
کولمبویاں:سری لنکا کی ٹیم کو ہند کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں صرف2فتوحات ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی دلا دیں بصورت دیگر اسے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرنا پڑے گی۔ سری لنکن ٹیم اس وقت88پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 78پوائنٹس کے نویں نمبر پر ہے۔چیمپیئنز ٹرافی جیت کر پاکستان کی ٹیم پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکی ہے جبکہ ساتویں نمبر پر موجود بنگلہ دیش کی رسائی بھی یقینی ہے۔30ستمبر تک سری لنکا کو اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ہندسے شروع ہو نے والی سیریز میں2 کامیابیوںکی اشد ضرورت ہے ۔ اس طرح اسے مزید2پوائنٹس مل جائیں گے اور وہ محفوظ پوزیشن پر آجائے گی۔دوسری جانب اگر ویسٹ انڈین ٹیم آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اپنے تمام ون ڈے میچ بھی جیت لے تو اس کے لئے سری لنکا کی جگہ لینا مشکل ہو جائے گا۔وہ کوالیفیکیشن راونڈ کھیلنے کی خفت سے بچ جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی رینکنگ میں ابتدائی 8 ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کی اہل ہو تی ہیں۔
 
 

شیئر: