تحفظ ماحولیات فورس نے مدینہ منورہ ریجن میں غیرقانونی طور پر درخت کاٹنے کے الزام میں سعودی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تحفظ ماحولیات فورس کی ٹیموں نے میدانی علاقے میں درختوں کو کاٹنے پر ایک شہری کو گرفتار کیا جو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ علاقے میں لگے درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کرتا تھا۔
#الأمن_البيئي يضبط مواطنًا مخالفًا لنظام البيئة لاقتلاعه الأشجار دون ترخيص في منطقة المدينة المنورة. pic.twitter.com/wYHFz9RQfi
— القوات الخاصة للأمن البيئي (@SFES_KSA) April 24, 2025
دریں اثنا ادارہ تحفظ ماحولیات کا کہنا تھا کہ مملکت میں سبزے کو نقصان پہنچانے اور درختوں کو کاٹنے پر سزا مقرر ہے۔ غیرقانونی طورپر درخت کاٹے جانے کی صورت میں فی درخت 20 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے ۔
ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور سبزے کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات میں ان کا ساتھ دیں۔
ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 یا 996 پر اطلاع دی جاسکتی ہے۔