Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور کو پکنک پوائنٹ نہیں بننے دونگا، یوگی

لکھنو .... وزیراعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گورکھپور کو پکنک پوائنٹ نہیں بننے دونگا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں بیٹھا کوئی یوراج جو سواچھ ابھیان کے معنیٰ تک نہیں جانتا اسے گورکھپور کو پکنک اسپاٹ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے سواچھ اتر پردیش مہم شروع کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو اورمایاوتی کی سابق حکومتوں پر بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ان دونوں حکومتوں نے پوری ریاست کے اداروں کو تباہ کردیا۔ انہوں نے سارے اداروں کو کرپٹ بنادیا۔ انہی حکومتو ںنے عوام کو مختلف سہولتوں سے محروم رکھا۔

شیئر: