احمد آباد.... راجکوٹ کے رہنے والے 32سالہ روپیش اپنی سیاہ جلد کی وجہ سے شادی کے مسئلے سے دوچار تھا اور کوئی بھی لڑکی اس سے شادی کیلئے تیار نہیں تھی۔ اس نے ایک ایجنٹ کو1.11لاکھ روپے دیئے تاکہ وہ اسکے لئے دلہن تلاش کرسکے۔ اسکی قسمت خراب تھی کہ شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن گھر سے مال و متاع لوٹ کر فرار ہوگئی۔ پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ یہ ایجنٹ پہلے بھی اس طرح کے فراڈ کرتا رہا ہے۔پولیس کا کہناہے کہ وہ اس سارے ریکٹ کا پتہ لگا رہی ہے۔ ریاست میں ایسے کئی جعلی ایجنٹ موجود ہیں جو پیسے لیکر شادیاں کراتے ہیں اور پھر شادی کے بعد لوٹ لیا کرتے ہیں۔