Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ مذاکرات، یوکرین، روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق

جدہ مذاکرات سعودی وزیر خارجہ کی موجود گی میں ہوئے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
 امریکہ اور یوکرین کے درمیان روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کا آغاز منگل کو جدہ میں ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی اور یوکرینی عہدیداروں نے مذاکرات کے بعد بتایا ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کے لیے فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ کی معطلی ختم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ کیف نے اشارہ دیا کہ وہ روس کے ساتھ 30روزہ جنگ بندی کےلیے تیار ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ’ واشنگٹن کریملن کو سیز فائر کی پیشکش سے آگاہ کرے گا۔‘
ہم انہیں بتائیں گے کہ’ ٹیبل پر کیا ہے۔ یوکرین، جنگ روکنے اور بات چیت شروع کرنے  کےلیے تیار ہے اور یہ اب ان پر منحصر ہے کہ وہ ہاں یا نہ کہیں۔‘
واضح رہے یہ مذاکرت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہداہت پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن مساعد بن محمد العبیان کی موجود گی میں ہوئے ہیں۔
امریکہ کی نمائندگی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹر جبکہ یوکرین کی نمائندگی  یوکرینی صدارتی دفتر کے نمائندے، یوکرین کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے کی۔
مذاکرات کے بعد سعودی عوب نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرینی بحران کو ختم کرنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی جسن میں خودمختاری کے اصولوں اور بین القوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام شامل ہے۔
یوکرین نے مذاکرات کی میزبانی اور مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی اور ترقیاتی امداد کو سراہا ہے۔

واشنگٹن کریملن کو سیز فائر کی پیشکش سے آگاہ کرے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)

اس سے قبل سعودی خبر رساں ایجنسی نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورے سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان کو رپورٹ کیا ہے۔ سعودی عرب نے توقع ظاہر کی کہ خودمختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین میں جاری بحران کو ختم کرنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
یوکرین کی جانب سے کیئف اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے لیے سعودی عرب کی میزبانی کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
جدہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے اور امن کا راستہ تلاش کرنے کے لیے یوکرینی اور امریکی حکام نے ملاقات کی ہے۔
روس کے یوکرین پر حملے کو تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں۔

 

شیئر: